بدھ 29 جولائی 2026 - 07:15
علامہ طباطبائیؒ کی سوانح پر مبنی ناول "عیسائے مایوس" شائع

حوزہ/ علامہ محمد حسین طباطبائیؒ کی علمی، عرفانی اور اخلاقی زندگی پر مبنی ناول "عیسائے مایوس" شائع ہوگئی ہے۔ میثم امیری کے قلم سے تحریر کردہ یہ 492 صفحات پر مشتمل ناول زائر آستان مقدس پبلیکیشنز نے شائع کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ محمد حسین طباطبائیؒ کی علمی، عرفانی اور اخلاقی زندگی پر مبنی ناول "عیسائے مایوس" شائع ہوگئی ہے۔ میثم امیری کے قلم سے تحریر کردہ یہ 492 صفحات پر مشتمل ناول زائر آستان مقدس پبلیکیشنز نے شائع کیا ہے۔

یہ ناول علامہ طباطبائیؒ، مفسرِ قرآن اور شہرۂ آفاق تفسیر "المیزان" کے مصنف، کی زندگی کو کہانی کے انداز میں بیان کرتا ہے۔ اس میں ان کے بچپن سے لے کر آخری ایام تک کی علمی، عرفانی اور سماجی زندگی کے مختلف مراحل کو تاریخی شواہد اور مستند روایات کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے۔

مصنف نے محض تاریخی واقعات بیان کرنے کے بجائے دلنشین اسلوبِ بیان اختیار کیا ہے تاکہ قاری علامہ طباطبائیؒ کی شخصیت، زاہدانہ طرزِ زندگی، اخلاقی سیرت اور عرفانی سفر سے زیادہ گہرائی کے ساتھ آشنا ہو سکے۔

کتاب کا عنوان "عیسائے مایوس" علامہ طباطبائیؒ کے استاد، مرحوم سید علی قاضیؒ کے اس معروف قول سے ماخوذ ہے: "اپنے نفس سے مایوس ہو جاؤ، اسی طرح انسان عیسیٰ بنتا ہے۔"

یہ ناول تاریخِ اسلام، فلسفہ، عرفان اور علامہ طباطبائیؒ کی شخصیت سے دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے ایک فکر انگیز اور قابلِ مطالعہ تصنیف قرار دیا جا رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha